• news

عثمان غنیؓ کا یوم شہادت سرکاری طور پر منایا جائے: قاضی مظفر اقبال

لاہور (پ ر) 25 ستمبر بروز اتوار رات 8 بجے خلیفہ راشد سیدنا عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں ایک اجلاس مسجد حنفیہ رضویہ اندرون بھاٹی گیٹ قاضی مظفر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوگا، قاضی مظفر اقبال رضوی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنیؓ کا دور ترقی و خوشحالی کا دور تھا۔ آپ کے دور خلافت میں اسلامی حدود کو بڑی وسعت ملی اور ہر طرف امن و آشتی کا دور دورہ ہوا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عثمان غنیؓ کے یوم شہادت کو سرکاری طور پر منانے کا اہتمام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن