منفی رویے عورتوں کے سیاسی عمل میں شمولیت میں رکاوٹ ہیں: مقررین
لاہور(لیڈی رپورٹر)منفی روےے عورتوں کے سےا سی عمل مےں شمولےت مےں حائل ہوتے ہےں لو گوں کو ےہ نہےں بھولنا چاہئے کہ جو عورتےں اپنے گھر بار اتنی اچھی طرح سے چلا سکتی ہےں وہ سےاسی اداروں کے انتظامات بھی بجا طور پر چلا سکتی ہےں۔ مقررین نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزساﺅتھ اےشےاءپارٹنر شپ پاکستان کے زےراہتمام ”سےاسی عمل مےں عورتوں کی با اختےاری “کے موضوع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں ارکان پنجاب اسمبلی فائزہ ملک ، سعدےہ سہےل ، مےری گل، ڈاکٹرنجمہ افضل، جےمز کلارک ، سلمان عابد ،زاہد اسلام،انور حسےن ،بشریٰ خالق ،ممتاز مغل ،محمد تحسےن اور نعےمہ ملک و دیگر شامل تھے۔