• news

اوباما نے ’’نائن الیون بل‘‘ ویٹو کر دیا‘ متاثرین سعودی عرب کیخلاف مقدمہ نہیں کر سکیں گے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر اوباما نے نائن الیون متاثرین کی جانب سے سعودی عرب پر مقدمے سے متعلق بل ویٹو کر دیا۔ صدر اوباما نے کہا کہ نائن الیون بل امریکی قومی مفاد کے لئے نقصان دہ ہے۔ بل کے تحت نائن الیون کے متاثرین ہر جانہ کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ بل انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات پر شراکت داروں سے تعاون کو محدود کر دے گا۔ اس سے بیرون ملک امریکی اہلکاروں پر مقدمات کی راہ ہموار ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن