بہا ماس لیکس میں شامل پاکستا نیوں کو ا یف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے پانامہ لیکس کے بعد اب بہماس لیکس کے تحت سامنے آنے والے افراد کے نام نوٹس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ’بہماس لیکس‘ کے تحت جن پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان کے کوائف کو جمع کیا جا رہا ہے۔ جن افراد کے نام اور پتے مکمل موجود ہیں ان کو نوٹس کا اجراء شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کچھ نوٹس ارسال کئے گئے جبکہ باقی افراد کی شناخت اور پتے حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس کے تحت جن لوگوں کو نوٹس دیئے گئے ان میں سے کچھ نے جواب دیئے ہیں جبکہ کچھ نے جواب کے لئے وقت مانگا ہے۔ جن افراد نے جوابات دیئے ہیں ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔