خطبہ حج الوداع عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے: مولانا عاصم عباسی‘ حیدر علی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضور نبی کریم کا خطبہ حج الود اع عالم اسلام کے لیے مشعل راہ ہے ،اگر ہم سیرت نبوی پر عمل پیرا ہوں تو تمام دنیا وی مسائل حل ہو سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مولانا سید عاصم عباس شمسی اور حیدر علی نے عامر حسین ہاشمی کی رہائش گاہ پر 18ذالحج کی مناسبت سے محفل میلاد مصطفی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی نتائج
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ٹو (سیکنڈ ائیر ) اینول 2016ءکے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلی نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔