• news

پنجاب حکومت ویمن ایکٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے: نبیلہ حاکم علی خان

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ویمن ایکٹ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ۔غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔پنجاب میںبیٹیاں خودکو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تین ماہ قبل پنجاب اسمبلی نے تحفظ نسوان کا بل منظور کیا لیکن ابھی تک اس بل پر کوئی عملی طور پر کام نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن