پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی سکول گارڈن ٹاﺅن کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہرہ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے کوئین میری کالج‘ یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز‘ نیو مسلم ٹاﺅن وحدت روڈ‘ گورنمنٹ ابوالخیر گرلز ہائی سکول چوک گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ ماڈل ایلیمنٹری سکول راجہ بولا نشتر ٹاﺅن کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 648 تھی۔