اوڑی حملہ سازش تھی، بھارتی ہائی کمشن کا عملہ اور پاکستان میں زیرتعلیم بچے پہلے ہی واپس کیوں چلے گئے تھے
اسلام آباد (آئی این پی)اوڑی واقعہ سے جڑی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، بھارتی ہائی کمشن کا عملہ، خاندان اور بچے واقعہ سے پہلے کیوں پاکستان چھوڑ کر بھارت چلے گئے؟ درجنوں طالب علم بھی اوڑی واقعہ سے پہلے سکول کیوں چھوڑ گئے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے عملے کے 42 بچے زیرتعلیم ہیں جو سکولوں سے سرٹیفکیٹ لے کر پاکستان چھوڑ کر چلے گئے جبکہ 32 خاندان بھی پاکستان چھوڑ کر اوڑی واقعہ سے پہلے بھارت چلے گئے۔