بھارت کو حملہ کی صورت میں منہ کی کھانا پڑے گی: فنکار
لاہور (شوبز ڈیسک) شوبز شخصیات نے بھارتی جنگی جنون اور جارحانہ بیانات کی سخت مذمت کردی۔ ہدایتکار فیاض خان، پرویز کلیم، قیصر ثناءاللہ خانو و دیگر ان نے کہا کچھ بھی ہوجیت پاکستان کا مقدر ہے۔ بھارت کو حملہ کی صورت میں منہ کی کھانا پڑے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل عطا ءمحمد خان نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں فوج بھارت کو ناکوں چنے چبوادے گی۔ پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہے اور ہر مشکل حالات میں اس کا ساتھ دے گی۔ گلوکارہ شاہدہ منی، سنگیتا، مدیحہ شاہ، ماہ نور اور لکی علی نے کہا بھارت کی غلط فہمی جلد ہی دور ہوجائے گی کہ اس کا پالا کیسی قوم سے پڑا ہے۔ سی پیک کو ناکام دیکھنے کی بھارتی خواہش ملیامیٹ ہوجائے گی۔ گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا پاکستان فنکاروں کو بھارت جاکر کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگر عزت نہیں ملتی تو ایسے پیسے کا کیا فائدہ۔