بھارت باز نہ آیا تو نقصان اٹھائے گا: منسوب رحیمی
لاہور (پ ر) بانی و مہتم جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو نقصان اٹھائے گا۔ بھارت نے پاکستان کو دھمکا کر آزادی کشمیر کی تحریک نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد ہر صورت میں جاری رکھے گا۔ پاکستان کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دینگے۔