• news

فیصل آباد: محکمہ پولیس میں 25 سال ملازمت کرنیوالے کانسٹیبل کیخلاف جعلی ڈگری پر بھرتی کا مقدمہ درج

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محکمہ پولیس میں 25 سال تک سروس کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل امتیاز عرف کالی کے خلاف انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ امتیاز 18اکتوبر 1990ء کو میٹرک کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر بھرتی ہوا اور سروس مکمل کرنے کے بعد 27جون 2016ء کو ریٹائرڈ ہو گیا۔ بعدازاں اس کی اسناد کی چیکنگ کی گئی تو میٹرک کی ڈگری جعلی پائی گئی۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کی انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر عہدہ کے آفیسر کو سونپ دی ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز عرف کالی دوران سروس قتل و اقدام قتل اور محکمانہ سنگین نتائج کے مقدمات میں بھی ملوث رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن