3 خودکشیاں: کاہنہ ، امتحان میں کم نمبر آنے پر حافظ قرآن طالب علم نے پھندا لے لیا
کاہنہ ،بچیانہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں ساتویں جماعت کے طالب علم اور 2 نوجوانوں نے گھریلو جھگڑوں، ڈانٹ ڈپٹ اور دیگر وجوہات پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کاہنہ میں امتحان میں کم نمبر آنے پر 15 سالہ حافظ قرآن طالب علم نے پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ فیروز پوروڈ کے عبدالوحید کے بیٹے عبدالہادی نے امتحان میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔بچیانہ میں سکول نہ جانے پر والد کی ڈانٹ سے دلبراشتہ ساتویں جماعت کے طالب علم نے خود کو گولی مار لی۔ چک 560/ گ ب کا بلاول کئی روز سے سکول نہیں جا رہا تھا جس پر گزشتہ روز اسکے والد خضر حیات نے ڈانٹ ڈپٹی کی تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔ علاوہ ازیں سمبڑیال میں 20 سالہ نوشابر نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔