الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاروں کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش فاروق ستار سمیت 24 متحدہ رہنما مفرور قرار
کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے کا چالان انسداد دہشتگردی کے عدالت میں پیش کردیا گیا، پولیس نے چالان میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 24 رہنماؤں کو ایک بار پھر مفرور قرار دے دیا، دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مئیر کراچی کی درخواست پر فیصلہ 29 ستمبر تک موخر کر دیا۔ سہولت کاری کے مقدمے میں عامر خان، آصف حسنین، ڈاکٹر خالد مقبول ،حیدر عباس رضوی، سلمان مجاہد ود بلوچ ودیگر بھی مفرور ہیں۔ مقدمہ الطاف حسین کی خواتین کے اجتماع میں غیر اخلاقی گفتگو پر مبنی تقریر پر درج کیا گیا ہے جس کی سی ڈی حاصل کر لی گئی ہے۔