• news

زہرا شاہد قتل کیس: گواہ پیش نہ کیا جا سکا‘ عدالت نے عینی شاہد کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا

کراچی (اے این این) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہد کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی تاہم گواہ کو پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اگرگواہ کو پیش نہ کیا گیا تو گواہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے،کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن