• news

ہیکروں کا وائٹ ہاؤس پر حملہ، مشل اوباما کا پاسپورٹ انٹرنیٹ پر شائع کر دیا

واشنگٹن (این این آئی) انٹرنیٹ ہیکروں نے دنیا کے طاقت ور ترین صدر کی جائے سکونت وائٹ ہاؤس کو نشانہ بنایاہے۔ کارروائی کے بعد وہ امریکہ کی خاتون اول کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس کو انٹرنیٹ پر نشر بھی کر ڈالا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیکس ڈی سی نامی ویب سائٹ نے ہیکروں کی جانب سے افشا کیے جانے والی دستاویزات کی تفصیل بتائی ۔ ان میں وائٹ ہاؤس کے ایک چھوٹے ملازم کی ذاتی ای میلز شامل ہیں جس نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں کام بھی کیا۔ ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق انٹیلی جنس اہل کاروں کو شبہ ہے کہ اس کارروائی سے روس کا کوئی تعلق ہے۔نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس افشا ہونے والے مواد کی درستی کے بارے میں بیان سے بعض رہا تاہم اس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ امریکی وزیر انصاف لوریٹا لنچ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ ان میڈیا رپورٹوں سے باخبر ہیں جس میں امریکی صدر کی اہلیہ کے پاسپورٹ اور وائٹ ہاؤس کے ایک ملازم کی ای میلز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن