نوشہرہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی خاتون کونسلر جاں بحق
نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کی خاتون کونسلر جاں بحق ہو گئی، زینب بی بی نوشہرہ کی یونین کونسل خاورے سے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر منتخب ہوئی تھی۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ زینب بی بی اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے باعث زینب بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، زینب بی بی کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ زینب بی بی نوشہرہ کی یونین کونسل خاورے سے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر منتخب ہوئی تھی۔ قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی۔