• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج 6 روزہ دورے پر فلپائن روانہ ہونگے، جسٹس شاہد حمید کل قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ آج چھ روزہ سرکاری دورے پر فلپائن روانہ ہورہے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کل 26 ستمبر پیر کو صبح نو بجے پہلی بار عدالت عالیہ میں ہوگی جہاں مسٹر جسٹس یاور علی فاضل جج سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن