• news

کسانوں کے احتجاج میں شریک ہونگے، حکومت گرانا چاہیں تو چٹکی کا کام ہے، کل بھوشن کا نام نوازشریف کے منہ سے کیوں نہیں نکلتا: کائرہ

کراچی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت گرانا چاہیں تو یہ چٹکی کا کام ہے۔ عمران خان تو تیار بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم کل بھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لاہور میں کسانوں کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تو پھر فیصلہ کیا جائیگا۔ عمران کا فیصلہ درست ہے۔ کائرہ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر نوازشریف اور انکے بیٹے الزامات مان چکے ہیں۔ بہاماس لیکس پر تو اسحاق ڈار فورا کارروائی کر رہے ہیں پانامہ لیکس پر کارروائی کیوں نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اچھا کام کیا اور نیک نامی کمائی ہے۔ انہیں توسیع نہیں لینی چاہئے۔ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے مگر کل بھوشن یادیو کا نام وزیراعظم نواز شریف کے منہ سے کیوں نہیں نکلتا۔ اقوام متحدہ سے کمزور قوموں کو انصاف نہیں ملتا۔ ہم استعفوں کا اعلان کریں تو دو حکومتیں گر جائینگی۔

ای پیپر-دی نیشن