• news

اوڑی حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہلاک بھارتی فوجیوں کی تعداد19ہوگئی

نئی دہلی/جموں (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے میںزخمی ہونے والا ایک اور بھارتی فوجی دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد19ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا بی ایس ایف کا 30سالہ اہلکار پیتاباس ماجھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 19ہوگئی ہے ۔
اوڑی/ حملہ

ای پیپر-دی نیشن