• news

بھارت نے حملہ کیا تو نانی یاد آجائیگی‘ ایٹم بم توازن رکھنے کیلئے ہے: اسلم بیگ

لاہور (سید شعیب الدین سے) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی فوج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔ اس نے پاکستان پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو اسی مار پڑیگی۔ نانی یاد آجائیگی، ایٹمی ہتھیار کوئی پاگل استعمال کر سکتا ہے۔ دونوں طرف پاگل ہیں تو ٹھیک ورنہ ایسا ہتھیار کوئی استعمال نہیں کر سکتا جو چشم زدن میں لاکھوں لوگوں کومار دے۔ ایٹم بم استعمال کرنے کیلئے نہیں‘ یہ صرف طاقت کا توازن برقرار رکھنے اور مخالف (بھارت) کو کسی بھی غلط سوچ یا اقدام سے روکنے کیلئے ہے۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ‘ سابق گورنر سندھ اور معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے پاکستان کانچ کی پلیٹ یا گلاس نہیں کہ مودی اور اس کا بھارت ہمیں توڑ دے گا۔ ہمارا ملک طاقتور فوج اور ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ہے۔ بھارت کی بڑھکیں اسکی گھٹیا ذہنیت کو سامنے لا رہی ہیں۔ پاکستان کے روس سے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان‘ چین اور روس قریب آرہے ہیں۔ روس نے پاکستان میں اپنے فوجی بھجوانے پر بھارت کے اعتراض کو مسترد کر دیا ہے۔ اس نے اپنے پرانے اتحادی کی بات مسترد کر دی کیونکہ وہ روس کو چھوڑ کر امریکہ کی گود میں جا بیٹھا ہے۔ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا بھارت کے 50 فیصد ہتھیار ناکارہ اور باقی 50 فیصد پرانے ہیں۔ ہم ہتھیاروں کے معاملے میں خودکفیل ہیں۔ ہم جنگی طیارے‘ ٹینک‘ گنز‘ آبدوزیں سب خود بنا رہے ہیں۔ بھارتی فوج کو معلوم ہے وہ ہمارا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ہمارے پاس 40 دن تک جنگ کرنے اور بھارت کے پاس 10 دن تک جنگ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بھارت نے جو نئے ہتھیارخریدے ہیں‘ وہ ابھی استعمال میں نہیں۔ ہم نے تو 1988ءمیں بہترین ٹینک الخالد بنا لیا تھا۔ انہوں نے سرجیکل سٹرائیک سے متعلق سوال پر کہا بھارت نے پہلے دن سرجیکل سٹرائیک کی بات کی‘ اسکے بعد اسے یہ کہنے کی جرا¿ت نہیں ہوئی۔ اس نے دیکھ لیا پاکستان مقابلے کیلئے بھرپور تیار ہے۔ اسکو اپنے لوگوں نے بتا دیا پاکستان پر حملے کی غلطی نہ کرنا‘ مارے جاﺅ گے۔ دوستوں اور دشمنوں کو معلوم ہے اب 1971ءوالی کمزوریاں نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں سوال پر کہا امریکہ جیسا پاگل ہی ایٹم بم استعمال کر سکتا ہے۔ جاپان کے پاس ایٹم بم ہوتا تو امریکہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے کی جرا¿ت نہ کرتا۔ انہوں نے فوج اورحکومت کے بھارت کے معاملے میں ایک پیچ پر ہونے کے بارے میں سوال پر کہا اس وقت پوری قوم ایک پیچ پر ہے، حکومت کیسے الگ رہ سکتی ہے۔ معین الدین حیدر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کو غلط فہمی ہے‘ وہ ہمیں دنیا میں تنہا کر سکتا ہے۔ امریکہ میں وزیراعظم پاکستان نے اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں کی ہیں اور وہاں پاکستان کے بارے رائے عامہ کو بہتر بنایا ہے۔ بھارت ہم پر دہشت گردی کا الزام کیسے ثابت کر سکتا ہے۔ ہم تو دنیا بھر میں ڈائیلاگ اور امن کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ یہ بے حد اہم پیشرفت ہے۔
جنرل اسلم بیگ

ای پیپر-دی نیشن