رائیونڈ مارچ سے کچھ نہیں ہو گا‘ احتساب نہ ہوا تو دال میں کچھ کالا ضرور ہے : خورشید شاہ
سکھر (آن لائن) قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف خورشےد شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن ختم ہو جائے تو غربت کا باآسانی خاتمہ ہو سکتا ہے، پاکستان میں احتجاج کی کوئی قدر نہیں اس لیے رائیونڈ مارچ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کی ضد برقرار ہے، اگر احتساب نہ ہوا تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔ سکھر مےں صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے خورشےد شاہ نے کہا کہ اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ تعلےم اور صحت پر توجہ دےنے کی ضرورت ہے۔ اگر تعلےم اور صحت پر بھرپور طرےقے سے توجہ دی جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے، پانامہ لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے، حکومت پانامہ لےکس کے معاملے پر اپنی ضد پر برقرار ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں احتجاج کی قدر ہوتی ہے۔ رائیونڈ مارچ والے سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے، وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر انہیں پھلانگ کر آتے جاتے رہیں گے۔ ترقی یافتہ ممالک میں مظاہرین کو اپنے احتجاج کا مقصد معلوم ہوتا ہے وہ اپنے ملک کی حکومت کو سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں مظاہروں اور احتجاج کا اثر بھی ہوتا ہے۔ یہاں پانامہ لیکس ہو یا کوئی لیکس کوئی بھی اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کو تیار نہیں۔ پانامہ لیکس کرپشن کی کھلی کتاب ہے لیکن ہر شخص پانامہ لیکس کو نظرانداز کر رہا ہے، ملک میں سب سے بڑا چیلنج کرپشن ہے کرپشن ختم ہوجائے تو غربت کا باآسانی خاتمہ کیا جا سکتا ہے لیکن یہاں لوگ صحت کارڈ تقسیم کرانے کے لئے تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں، اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ملک سے کرپشن ختم ہو جائے تو غربت کا باآسانی خاتمہ ہو سکتا ہے، پانامہ، بہاماس یا وکی لیکس کو کوئی حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے تیار نہیں۔ او جی ڈی سی ایل کو خط لکھوں گا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ چار دن کی چاندنی ہو، او جی ڈی سی ایل کی طرح دیگر اداروں کو بھی طلباءکی تعلیم کے حوالے سے آگے آنا چاہئے۔ پےپلزپارٹی کے سےنےٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سےکرٹری لاءجےسے لوگوں کو نواز شرےف نے ہی توسےع دی، وہ پانامہ لےکس پر انکی زبان بول رہے ہےں‘ نےب‘ اےف آئی اے اور اےف بی آر کو 15دن کےلئے مےرے حوالے کر دےں پانامہ لےکس کی پائی پائی وصول کر کے دکھاﺅں گا ‘ نوازشر ےف کہتے ہےں مگر کسی صورت اپنا حتساب نہےں چاہتے‘ مسلم لےگ ن کی مر ضی سے پانامہ لےکس کے تحقےقات کا سوا ل ہی پےدا نہےں ہوتا‘ اےف بی آر اور نےب جےسے ادارے پانامہ لےکس کی تحقےقات نہےں کر سکتے انکو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔
خورشید شاہ