افغان حکومت اور حزب اسلامی میں معاہدے کا خیرمقدم، امن کےلئے ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں:دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افعان حکومت اور حزب اسلامی میں معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں افغان نمائندوں کی قیادت میں مسئلے کا حل چاہتے ہیں افغان عوام امن و خوشحالی کے حق دار ہیں افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔
دفتر خارجہ