• news

امریکہ : فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘ آٹھ افراد زخمی‘ شاپنگ مال حملے کا ترک نژاد ملزم گرفتار

نیویارک (صباح نیوز/آئی این پی ) امریکی ریاست بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست بالٹی مور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور یہ رواں ہفتے مزدوروں کے دن کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے، 2 حملہ آوروں نے چھوٹی پستول جبکہ ایک نے بڑی پستول سے حملہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب امریکن پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنیوالے 20 سالہ ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا واقعہ کے 24 گھنٹے بعد گرفتار کیا جانیوالا شخص 20 سالہ ارکان سیتن ہے۔ وہ امریکہ کے رہائشی ہیں تاہم انکا تعلق ترکی سے ہے۔ ارکان ستین کو برلنگٹن سے 48 کلو میٹر دور روک ہاربر سے پکڑا گیا۔ سٹیل میں پولیس ایف بی آئی آفس نے کہا حملے کے دہشت گردی سے متعلق ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ برلنگٹن کے میئر نے کہا امریکہ بھر میں ہر سال 30 ہزار افراد فائرنگ سے مارے جاتے ہیں۔ ہفتے کے دن شاپنگ مال بند رکھا گیا۔ مرنیوالوں میں ایک ماں اور بیٹی بھی شامل تھیں۔جیل ریکارڈ کے مطابق گرفتار ترک نژاد ارسان پر قتل کی 5 دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی تصاویر جاری کرنے کے بعد عوام کی طرف سے ملنے والے اشاروں نے ارسان کی گرفتاری میں بڑی مدد کی۔ حکام کے مطابق اس سٹور میں ارسان کی سابقہ گرل فرینڈ کام کرتی رہی ہے مگر وہ کئی ماہ سے دوسری کاﺅنٹی میں جاچکی تھی۔ ارسان کو اس سے قبل ایک بار نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اس پر گھریلو تشدد سے متعلق حملے کے 3 مقدمات بھی بن چکے ہیں۔مزید برآں امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ کے بعد شاپنگ مال کو خالی کرا لیا گیا۔
امریکہ/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن