• news

لاہور‘ سمیت کئی شہروں میں مظاہرے : ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں‘ قبائل کا اعلان ....مودی کے پتلے نذرآتش ‘ سر کی قیمت بارہ کروڑ روپے مقرر

پشاور/ ژوب/ فیروز والہ (نوائے وقت نیوز + اے این این + نامہ نگار) فاٹا کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ممکنہ جارحیت کی صورت میں 2کروڑ قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ملک کےلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں۔ پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے پشاور کے باغ ناران میں فاٹا گرینڈ الائنس اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔ فاٹا کے مختلف ایجنسیوں کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام گلے شکوﺅں کے باوجود بھارتی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں پر آنکھیں بند نہ کرے۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں بھارت کی مداخلت اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات کے خلاف قبائلیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قبائلی رہنماﺅں نے نریندر مودی کی سر کی قیمت 12 کروڑ روپے مقرر کر دی۔ مظاہرین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ مودی پاکستان کے ساتھ جنگ کی باتیں کرنے کی بجائے اپنے بھوکے عوام کی فکر کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ مشرقی سرحدوں پر لڑنے کے ساتھ ساتھ قوم مغربی سرحد کی حفاظت بھی کرے گی۔ قوم کو سپہ سالار جنرل راحیل شریف پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے برہمداغ بگٹی کو غدار وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غداروں کی سزا موت ہے۔ فےروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابقبھارتی دھمکیوں کے خلاف شاہدرہ اور تحصےل فےروزوالہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے دےنی سول سوسائٹی اور سےاسی تنظےموں نے بھارتی جنگی جنون کے خلاف اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار ےکجہتی کیلئے مظاہرے کئے۔ شرکاءنے ہاتھوں مےں کتبے اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے حق مےں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر بانی تحرےک ختم نبوت الحاج علامہ نصےر احمد قادری، مولانا غلام حسےن نوری، مولانا اکرام الحسن، علامہ ذبےح اللہ قادری اور دےگر علمائے اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سےاستدان ذاتی اختلافات ختم کرکے پاکستان کے دفاع کے لےے اےک آواز ہو جائےں۔ فےروزوالہ بار کے سابق صدر حاجی عرفان بھلا اےڈووکےٹ، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری شاہنواز، چیئرمین غلام مرتضیٰ ڈوگر رانا مقبول احمد، مزدور لےڈر شفےق احمد شےخ اور دےگر ارکان نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کے حل کے بغےر دنےا مےں امن ممکن نہےں۔ ژوب میں مظاہرین نے مودی کا پتلا اور بھارتی جھنڈا نذر آتش کیا۔ لاہور میں بھی بھارت کے خلاف مظاہرہ ہوا۔ مودی اور سشما کے پتلے جلائے گئے۔ آئی این پی کے مطابق ہندو بھیل برادری کے نو منتخب صدر ڈاکٹر گلاب رائے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سن لو ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے‘ بھارتی دھمکیاں بے کار ہیں‘ اگر پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا گیا تو پاکستان کی ہندو برادری پاک فوج کے ساتھ مل کر وطن کا دفاع کرے گی۔ ٹنڈو الہ یار میں ہندو بھیل برادری نے آل پاکستان کے نومنتخب صدر اور اراکین و ممبران کے ہمراہ مودی سرکار کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بھارت مخالف نعرے

ای پیپر-دی نیشن