وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب اور ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں شکست خوردہ عناصر سی پیک روکنا چاہتے ہیں : شہباز شریف
لاہور (خبر نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب اور ملک میں ترقیاتی کام تیزی سے ہو رہے ہیں لیکن شکست خوردہ عناصر اور تھکے ہوئے سیاستدان ترقی کے اس سفر کو سبوتاژ کرنے کی دوبارہ ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ یہ شکست خوردہ ذہن نہیں چاہتے پاکستانی نوجوانوں کا مستقبل سنورے، روزگار ملے، ملک میں ترقی ہو اور خوشحالی کا انقلاب آئے۔ یہ شکست خوردہ ذہن ترقی اور خوشحالی کے سفر میں دوبارہ رخنہ ڈالنے کے درپے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام تھکے ہوئے سیاستدان اور شکست خوردہ ذہن کو ایک بار پھر شکست دیں گے۔ ایک سیاسی جماعت جس کے سربراہ کو 2018 کے عام انتخابات کی جانب توجہ دینی چاہیئے لیکن ان کا ہدف 2018 کے الیکشن نہیں بلکہ سی پیک ہے جس پر دن رات کام ہو رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبے بے پناہ تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاو رپراجیکٹ جون 2017 میں مقررہ مدت سے 8 ماہ قبل مکمل ہو جائے گا اور اس بارے میں چینی کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔ عام آدمی کیلئے ترقی اور خوشحالی کا سمندر بہنا شروع ہو چکا ہے لیکن یہ لوگ ترقی کے اس سمندر کے آگے بند باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عام آدمی کو فائدہ نہ پہنچے لیکن پاکستان کے 20 کروڑ عوام شکست خوردہ عناصر کی یہ کوشش اپنے ہاتھ سے دفن کر دیں گے اور ترقی رکے گی نہیں بلکہ مزید تیزی سے آگے بڑھے گی۔ تھکے ہوئے سیاستدان اور شکست خوردہ ذہن دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا شوکت علی روڈ پر درخت کو ایک جگہ سے اکھاڑ کر محفوظ طریقے سے دوسری جگہ لگانے کے جدید ٹری ٹرانسپلانٹر ڈیمونسٹریشن کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے خلاف بھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے لوگ عدالت گئے۔ عدالت عالیہ کا ریکارڈ منگوا کر چیک کر لیں ان پارٹیوں کے وکلاءنے اس منصوبے کے حوالے سے گھٹیا الزامات لگائے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن میں نے قوم کو گواہ بنا کر کہا اس منصوبے میں قوم کے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے اور میں اپنے خون سے لکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں اس منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو قیامت تک میں آپ کا دیندار ہوں گا، عدالت عالیہ نے اس بارے میں 300 صفحات پر مبنی فیصلہ دیا لیکن ایک لفظ بھی کرپشن کے بارے نہیں لکھا۔ یہ امانت، دیانت اور محنت کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا شکست خوردہ سیاست دان نہیں چاہتے عام آدمی کو میٹرو ٹرین جیسی جدید اور عالمی معیار کی سفری سہولت ملے۔ یہ عناصر عام آدمی کو کیڑا مکوڑا سمجھتے ہیں اور خود تو بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور غریب کو آسانیاں دینے کیلئے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں لیکن میں ان عناصر کو ایسا نہیں کرنے دوں گا اور غریبوں کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے آخری حد تک جاﺅں گا۔ میرا عوام سے وعدہ ہے جب تک جان میں جان ہے، میں صوبے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ کچھ بھی ہو جائے کسی کے دباﺅ میں نہیں آﺅں گا اور عام آدمی، مزدور، محنت کش، طالب علم، بیوہ، ڈاکٹر، نرس اور اپنے بہن بھائیوں کی خدمت کیلئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دوں گا۔ جرمن صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں آگ اور خون کے کھیل کو بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالنا چاہئے، کشمیر کا مسئلہ انسانیت، انسانی حقوق اور آزادی کا مسئلہ ہے،عالمی ضمیر کو اب جاگنا اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا۔ جرمنی نے جس طرح شامی پناہ گزینوں کو پناہ دے کر انسانیت کی خدمت کی ہے،اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی کردار ادا کرے۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ د ی،پاکستانی قوم، افواج نے دہشت گردی کےخلاف جرا¿ت و شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی، سی پیک گیم چینجرہے، پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا اپنے وعدے کے مطابق کاشتکاروں میں بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام مرتب کیا ہے۔ اربوں روپے کے بلا سود قرضے کاشتکاروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام سے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا۔ بلاسود قرضوں کے پروگرام سے زراعت کو بے پناہ فائدہ پہنچے گااور کاشتکاروں کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے گی۔ بلاسود قرضوں کی تقسیم کے پروگرام کا مارک اپ پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔ شہباز شریف گذشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں پاکستان میںتعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن مرزوق الزہرانی کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر، حکومت، عوام اور سفارتی عملے کو سعودی عرب کے قومی دن کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سعودی سفیر کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ بھی دیا۔
شہباز شریف