• news

پیپلزپارٹی کشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کرتی رہے گی:اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت پانی بندکرسکتا ہے مگرہماری زبانیں نہیں۔ پیپلزپارٹی کے قائدین اورکارکنان کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔ اگربھارت نے ہماراپانی بندکیا تو ہم اس کا ناطقہ بند کر دیں گے، اقوام متحدہ بھارتی ہرزہ سرائی کے خلاف سخت ایکشن لے۔ بھارت کسی صورت پاکستان کاحق سلب نہیں کر سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن