• news

بلوچستان اسمبلی میں ہر سال یوم قومی زبان منانے کی قرارداد پیش

لاہور (پ ر) قومی زبان تحریک نے بلوچستان اسمبلی میں یوم قومی زبان منانے کی قرارداد پیش کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان وہ پہلا صوبہ ہے جہاں چیف سیکرٹری نے سب سے پہلے دفتری مراسلات میں قومی زبان نافذ کرنے کا حکم جاری کیا اور اب وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی جانب سے ہر سال 8 ستمبر کو یوم قومی زبان منانے کیلئے پیش کی جانے والی قراداد ایک خوش آئند امر ہے۔ قومی زبان تحریک کے رہنما عزیز ظفر آزاد نے کہا کہ قومی وحدت اور ملکی یک جہتی قومی زبان کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن