عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا: راﺅ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے چیئر مین راﺅ شہاب الدین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہر محب وطن کو اس قومی ایجنڈے کا ساتھ دینا چاہیے حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے طول عرض میں عوام کو در پیش مشکلات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام نے انتشار اور جلاﺅ گھراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔