اولاد کا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کا احترام کرے: علامہ اسلم صدیقی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا اولاد کا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین کا احترام کرے۔ شرک کی بنیاد پر غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس لیے شرک سے بچو۔ ہمیں دینے والا ہمارا رب ہے۔ بس اسی سے مدد مانگتے رہو۔ وہی ہمارا کارساز ہے۔