کلیریکل سٹاف، پولیس کی اپ گریڈیشن قابل ستائش، حکومت اساتذہ کو بھی ترقی دے:ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن
لاہور (سٹاف رپورٹر) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید بھٹی، سیکرٹری جنرل سکندر حیات رانا، رانا اسلم انجم، حسن محمود شاوین، ڈاکٹر صغیر عالم، چودھری فیاض وڑائچ، چودھری سکندر ذوالقرنین، احسان فرید، ملک ناصر سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کلیریکل اور پولیس سٹاف کی اپ گریڈیشن اچھا فیصلہ ہے مگر افسوس کہ تعلیم دوستی کا بلند وبانگ دعوٰی کرنے والی پنجاب حکومت نے اس ملک کے مرکزی محورایم فل۔پی ایچ ڈی اساتذہ کرام کوگریڈ نمبر9 جبکہ میٹرک پاس کلرکوں کو گریڈ نمبر11دے رکھا ہے۔