• news

دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بیگناہ شہریوں کا قتل عام بھارت کا وطیرہ ہے: امرجیت سنگھ

اسلام آباد (صباح نیوز) بھارت میں خالصتان ریاست کے قیام کیلئے جد و جہد کرنے والے خالصتان تحریک کے رہنما امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کا قتل عام بھارت کا وطیرہ ہے، پاکستان پر اڑی حملے کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان کی مدد سے خالصتان بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات پا سکتا ہے۔ اپنے بیان میں امرجیت سنگھ نے اڑی حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی زوروں پر ہے تو پاکستان کو کیا پڑی ہے کہ اڑی پر حملہ کروائے۔ دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام بھارت کا وتیرہ ہے جیسے 2000 میں بل کلنٹن کے دورے کے موقع پر سری نگر میں 35سکھوں کو مار کر الزام حریت پسندوں پر لگا دیا گیا اور اندرا گاندھی کے قتل کے موقع پر بھی 7ہزار سکھوں کو زندہ جلایا گیا تھا۔ سکھ رہنما امرجیت سنگھ نے پاکستان سے خالصتان ریاست کی سفارتی مدد کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن