• news

قائداعظم ٹرافی کیلئے لاہور کی ٹیموں کی تیاریاں جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کیلئے لاہور کی کرکٹ ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں، پریکٹس میچ میں لاہور بلیوز نے لاہور وائٹس کو2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ لاہور وائٹس نے 146رنز بنائے۔ لاہور بلیوز کی جانب سے شاہو نواز نے3اور اسفند مہران نے2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں لاہور بلیوز نے ہدف 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن