• news

پاکستانی اسلام مخالف ٹرمپ کو ہرانے کے لئے ووٹ کی طاقت استعمال کریں: ہلیری

واشنگٹن (اے این این+ نمائندہ خصوصی) ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہائوس سے دور رکھنے اور اس کے اسلام اور مسلمان مخالف ارادوں کو شکست دینے کے لئے امریکہ میں آباد پاکستانیوں کو متحد ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ورجینیا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ اگر پاکستانی امریکن ووٹ نہیں دیتے تو شکایت کی گنجائش بھی نہیں رہے گی۔ اس موقع پر پاکستانی امریکی فار ہلیری کے نام سے ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ جس پر انتخابی ایجنڈا اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہلیری کلنٹن کی حمایت کر سکیں۔ اس ویب سائٹ کا سہرا بھی پاکستانیوں کے سر ہے جن میں منصور قریشی، جہانزیب میمن اور عدیل بلوچ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ادھر ہلیری نے بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں حمایت کا یقین دلایا۔ کہا اقوام متحدہ کی طرف سے 2 ریاستی حل کی مخالفت کرونگی لیکن تنازعہ کے 2 ریاستی حل کے حق میں ہوں۔ فلسطینی رہنمائوں نے ٹرمپ کے بیان اگر صدر منتخب ہو گیا تو متحدہ القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کر لوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن