مو دی نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارت کا موجودہ جغرافیہ نہیں رہے گا: عبدالرشید ترابی
چکسواری (آن لائن) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو بھارت کا موجودہ جغرافیہ نہیں رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے زائد عرصے پر محیط مسلسل کرفیو کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں ، بھارت ریاست میں بد ترین دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ، رات کو بستیوں کا گھیرائو کر کے آگ و خون کی ہولی کھیل رہا ہے ، کشمیر کی آزادی اور نظام کی اصلاح کے لیے تمام جماعتیں متحد اور متفق ہو کر جدوجہد کریں ۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان سے وابستگی کا جس والہانہ انداز سے اظہار کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنا رہے ہیں ، کشمیری ہزاروں مرتبہ ریفرنڈم کر چکے ہیں اب کسی اور ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ، بھارتی افواج کی بے دخلی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔آزاد کشمیر میں جہاں بھی جاتا ہوں عوام مسائل کے انبار لگا تے ہیں ۔ لارڈ نذیر کشمیریوں کے ترجمان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خیالات کا اظہار مرسی یونیورسل کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ اس علاقے میں میں پہلی مرتبہ آئی ہوں یہاں کی سڑکیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، یہاں ایئر ایمبولینس کی ضرورت ہے بڑے محلات کے بجائے تعلیم پر فوکس کیا جائے ، کشمیر میں سات لاکھ فوج ظلم کی انتہا کر رہی ہے ، عالمی برادری کو یہ مظالم نظر کیوں نہیں آتے۔