• news

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ خارجہ امور سمیت قومی سلامتی کی صورتحال و سیاسی استحکام پر بحث ہوگی ۔ صدارتی خطاب پر بحث ہوگی عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر خصوصی طور پر جمہوری نظام کے ساتھ پختہ عزم کا اعائدہ کیا جائے گا اور عالمی یوم جمہوریت کے حوالے سے پارلیمینٹ میں پارلیمانی رہنمائوں کو اظہار خیال کا خصوصی موقع دیا جائے گا یہ فیصلے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن