• news

فیروز والا: مقدمہ کی پیروی کیوں نہ کی، رہا ہوکر آنیوالے منشیات فروش نے بیوی کو قتل کردیا

فیروز والا (نامہ نگار) مقدمہ کی پیروی نہ کرنے پر جیل سے رہا ہوکر آنے والے منشیات فروش نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ عیسیٰ نگری کا منشیات فروش خالد سات ماہ جیل میں قید کی سزا بھگت کر آیا۔ خالد نے 40 سالہ بیوی رضیہ بی بی کو پوچھا تم نے میری ضمانت کیوں نہ کرائی جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ خالد نے اپنے بیٹے عارف اور ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے دوسری بیوی رضیہ بی بی کو ہلاک کردیا۔ بعد میں فرار ہوگیا۔ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔

ای پیپر-دی نیشن