• news

سانحہ یوحنا آباد: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم نوجوان کو زندہ جلانے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کردی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد میں مسلم نوجوان کو زندہ جلانے میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج کردی۔ دو رکنی بنچ نے ملزم اسلم پرویز سہوترا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا اسلم سہوتر ا کیخلا ف ہجوم کو اشتعال دلانے کی شہادت موجود نہیں ہے، پولیس نے بلاوجہ مقدمے میں ملوث کیا لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل برہان معظم ملک نے کہا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شہادتیں اور گواہ موجود ہیں، ملزم نے مسلم نوجوان کو پولیس سے چھین کر مشتعل ہجوم کے حوالے کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وقوعہ کی ویڈیو میں ملزم مسلم نوجوان پر تیل چھڑکتا نظر آیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

ای پیپر-دی نیشن