سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت 99 روز بعد بحال ہو گئی
چناری (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور کشیدہ حالات کے باوجود سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت بحال لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے تیرہ مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے ایک مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گیا جبکہ مقبوضہ وادی سے بارہ مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کشیدہ صورت حال کے دوران سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کو بحال کر دیا گیا سرینگر مظفرآباد تجارت یکم جو لائی کے روز عیدالفطر کی تعطیلات کے باعث معطل کی گئی تھی اس کے بعد مقبوضہ وادی میں کشیدہ صورتحال اور کرفیو کے باعث دو طرفہ تجارت نناوے روز تک معطل رہی اور منگل کے روز کشیدہ حالات کے دوران ہی اسے بحال کر دیا گیا۔ دو طرفہ تجارت کی بحالی سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے ٹریڈ سنٹر وں پر ایک بار پھر سے نناوے روز بعد رونقیں بحال ہو گئیں ایل او سی تجارت کر نے والے ایک تاجر محمد امتیاز نے اس امید کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تجارت کی بحالی سے کشیدہ صورتحال میں بہتری ممکن ہو نے کے آثار ہیںدو طرفہ تجارت آج بدھ ،کل جمعرات اور پرسوں جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی۔