• news

عالمی یوم قلب آج منایا جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ ہارٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم قلب آج جمعرات کو منایا جائے گا جس میں لوگوں کو دل کے امراض سے بچائو کیلئے آگاہی دی جائے گی۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو دل صحت مند رکھنے کیلئے شعور فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ فائونڈیشن کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد دل کے امراض کے باعث ہر سال ہلاک ہو جاتے ہیں۔ دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں غیر صحت مند خوراک، ورزش کی کمی، ہائی بلڈ پریشر، گلوکوز اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن