بھارت بلوچستان کی صورتحال کو اپنے عزائم کیلئے استعمال کرنا ترک کردے: ثناء اللہ زہری
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اسلام آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کی صورتحال کو اپنے عزائم کیلئے استعمال کرنا ترک کردے، اپنے مسائل حل کرنے اور اپنے حقوق کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے اندرونی معاملات میں بھارتی حکمرانوں کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں۔ بلوچستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں۔براہمداغ جیسے بھارتی ایجنٹ کو عوامی نمائندہ قرار نہیں دیاجاسکتا۔