پاکستان‘ افغانستان حکام میں مذاکرات انگور اڈا بارڈر کھولنے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان میں افغانستان کے ساتھ انگور اڈا بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان مذاکرات میں ہوا۔ انگور اڈا کا سرحدی راستہ26 مئی سے بند تھا تنازعہ طورخم بارڈر پر گیٹ بنانے پر شروع ہوا تھا۔