• news

طالبان، ٹرمپ، ہلیری مباحثے پر پھٹ پڑے، ریپبلکن امیدوار کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا

پشاور (رائٹرز) طالبان ٹرمپ اور ہلیری کے پہلے مباحثے پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا دونوں نے افغانستان کے حوالے سے کوئی دلچسپی اور توجہ ظاہر نہیں کی۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا خفیہ مقام سے لیڈروں نے دونوں کا مباحثہ سنا اور جائزہ لیا کہ ٹرمپ غیر سنجیدہ ہے ہم اس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں وہ اپنے پیشرو کی غلطیوں سے سیکھیں، آپ سے کیوں نفرت کی جاتی ہے، اس لئے کہ دوسرے ممالک میں مداخلت کی اور معصوم لوگوں کو اپنے مفادات کیلئے قتل کیا، الیکشن جیتنے والے نے فیصلہ کرنا ہے کہ طویل جنگ سے متعلق کیا پالیسی اپنانی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن