عراق کا مطالبہ تسلیم: امریکہ موصل کو داعش سے چھڑانے کے لئے مزید600 فوجی بھیجے گا
بغداد (اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) عراقی حکام نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ داعش سے موصل شہر کا قبضہ چھڑانے کیلئے مزید ٹرینر اور مشیر بھیجنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ہمیں آپریشن سے قبل امریکہ سے تعاون درکار ہے۔ ، عراق میں 4600 امریکی فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔ دوسری طرف امریکی وزیر دفاع کارٹر نے کہا ہے کہ عراق میں مزید 600 امریکی فوج بھیجے جا رہے ہیں، موصل کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کیلئے امریکی فوج بھیج رہے ہیں، امریکی فوجی عراقی فورسز کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں گے، تربیت دیں گے، ایک امریکی اہلکار نے کہا فوجیوں کی تعداد 615 ہو گی۔