• news

حکومت‘ اوسی ڈی سی میں کرپشن خاتمہ کا معاہدہ جلد طے پاجائیگا : اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے او ای سی ڈی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ جس کے ذریعے اب ٹیکس چوری اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائیگا۔ ہمیں پاکستان کو نئے سفر کی طرف لیکر چلنا ہے اور اس کیلئے خرابیوں کو دور کرنا ہوگا۔ حکومت ملک کو معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے انتھک کام کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی اور ترقی حکومت کا ویژن ہے۔ پاکستان اور سوئزر لینڈکے درمیان اطلاعات کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ کو حتمی شکل دیدی ہے اور حکومت ٹیکس اصلاحات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ جو 5 ماہ درآمد کیلئے کافی ہیں۔ ملک کے بارے میں بدگمانیاں پیدا کرنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ حکومت جلد او ای سی ڈی کے ساتھ کرپشن کے خاتمہ کے معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن