سٹاک مارکیٹ: تیزی کے باوجود سرمایہ کاری4 ارب 90 کروڑ روپے گھٹ گئی
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 60.64 پوائنٹس کے اضافے سے 40355.02 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 4 ارب 90 کروڑ 54 لاکھ 45 ہزار 127 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 71 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 702 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی،تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 7.58 پوائنٹس کی کمی سے 22344.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 16.52 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 76.84 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ۔ مجموعی طور پر 43 کروڑ 50 لاکھ 61 ہزار 510 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 69 کروڑ 58 لاکھ 87 ہزار 703 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 73 ارب 9 کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 997 روپے رہ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ میں 163 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 32 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 15 کروڑ 76 لاکھ 58 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔