قومی ائر لائن کا حج آپریشن 44 پروازوں کے ذریعے 14 ہزار حجاج کو واپس وطن پہنچایا گیا
لاہور(خبر نگار) قومی ائر لائن نے بعد از حج آپریشن کے دوران44 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے14 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کیمطابق 123خصوصی حج پروازوں کے ذریعے52 ہزار حجاج کرام کو ملک کے دس شہروں میں واپس پہنچایا جا رہا ہے جن میں سے 84 پروازیں جدہ اور39 پروازیں مدینہ منورہ سے چلائی جا رہی ہیں ۔ بعد از حج آپریشن 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔