.عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی بھی لگا دی
نئی دہلی+ لاہور+ ممبئی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں پاکستانیوں کیخلاف انتہاپسندی عروج پر پہنچ گئی۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی بھارتی انتہاپسندوں کے نشانے پر آگئے۔ انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد عاطف اسلم کا 15 اکتوبر کو گڑگائوں میں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیوں کے بعد اس سے پہلے بنگلور میں گلوکار شفقت امانت کا ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگا دی علاوہ ازیں پاکستانی پروڈکشن سٹاف پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی پروڈیوسرز کے اجلاس میں لگائی گئی۔