• news

ویسٹ انڈیز کیخلاف پریکٹس میچ 13 رکنی پی سی بی الیون کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان واحد تین روزہ ڈے نائٹ پریکٹس میچ کے لئے پی سی بی پیٹرنز الیون کے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 7 سے 9 اکتوبر تک شارجہ میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے لیے پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دیگر ارکان کی مشاورت سے سکواڈ کا انتخاب کیا ۔ اعلان کردہ 13 رکنی سکواڈ میں احمد شہزاد، شان مسعود، افتخار احمدق آصف ذاکر، اکبر الرحمان، فواد عالم (کپتان)، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، عمران خان سینئر، جنید خانق احمد جمال، ایم نواز شاہ زیب احمد(لیگ سپن باولر) اور محمد عرفان (لیگ سپن باولر) شامل ہیں۔ پی سی بی پیٹرنز الیون کی ٹیم مینجمنٹ میں شاہد انور منیجر و ہیڈ کوچق راج ہنس اسسٹنٹ کوچ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن