ویمن ایشیا کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے قومی ہاکی ٹیم بنکاک پہنچ گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) ویمن ایشیا کپ کوالیفائر میں شرکت کیلئے پاکستان ویمن ہاکی ٹیم بنکاک پہنچ گئی ہے۔ویمن ایشیا کپ کوالیفائر یکم تا 9اکتوبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان ویمن ٹیم اپنا افتتاحی میچ میزبان تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی آج صرف ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں گی اور کل بھرپور ٹریننگ سیشن ہو گا۔