ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی قومی کبڈی ٹیم کی وطن واپسی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان کبڈی ٹیم واطن واپس پہنچ گئی۔ علامہ اقبال ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیدار اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیملی کے افراد بھی موجود تھے۔ قومی ٹیم کے وطن پہنچنے پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی محنت کام آئی جنہوں نے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل ہونے والی گیمز میں پاکستان ٹیم فائنل نہیں جیت سکی تھی، اس مرتبہ قومی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔